فیصل آباد،چک جھمرہ کی بااثر سیاسی شخصیت نے ریلوے کی قیمتی اراضی پر اپنا ڈیرہ بنا لیا

منگل 26 اکتوبر 2021 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) چک جھمرہ کی بااثر سیاسی شخصیت نے ریلوے کی قیمتی اراضی پر اپنا ڈیرہ بنا لیا۔ جسے سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پی ایچ اے فیصل آباد سے مختلف اقسام کے پودوں کے دو ٹوک بھی منگوا لئے۔ پی ایچ اے کا عملہ آج سے پودے لگانے کا آغاز کرے گا۔ جس کی نگرانی مذکورہ سیاسی شخصیت کا ایک ’’کارخاص‘‘ اور PHAکے افسران کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چک جھمرہ کے نواحی گائوں نلے والا کے نزدیک ریلوے کی یہ قیمتی اراضی عرصہ دراز سے خالی تھی کہ مذکورہ سیاسی شخصیت کی نظر اس پر پڑ گئی جنہوں نے راتوں رات چک جھمرہ ٹائون کمیٹی کے عملہ صفائی کے ذریعے اس جگہ کی صفائی ستھرائی کروائی اور اسے اپنے ڈیرہ بنانے کیلئے PHAحکام سے پودے بھی حاصل کر لئے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے جس پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں کہ ’’کیایہ ہے نیا پاکستان‘‘کیا یہ ہیں وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کے دعوے‘شہریوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور ریلوے کی قیمتی اراضی کو واگزار کروائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں