فیصل آباد،واپڈا کے فائرفائٹنگ سٹاف کوترقی دینے کا فیصلہ‘ملک بھر سے فائرفائٹنگ سٹاف کی سنیارٹی لسٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس طلب کر لئے

منگل 26 اکتوبر 2021 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) واپڈا کے فائرفائٹنگ سٹاف کوترقی دینے کا فیصلہ‘ملک بھر سے فائرفائٹنگ سٹاف کی سنیارٹی لسٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس طلب کر لئے‘ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ اے صفدر مہدی رضوی کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں واپڈا کے زیرانتظام فرائض سرانجام دینے والے فائرفائٹنگ سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق لیڈنگ فائرمین کو گریڈ10سے گریڈ14‘فائرالارم پینل اٹینڈنٹ کو گریڈ10سے گریڈ14‘ہیڈفائرمین کو گریڈ7سے گریڈ11اور فائر مین کو گریڈ5سے گریڈ9میں ترقی دی جائے گی جس کے تحت مذکورہ ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی حاصل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں