فیصل آباد،جھولے کا رسہ ہی 8سالہ بچی کیلئے موت کا پھندا بن گیا

منگل 26 اکتوبر 2021 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) جھولے کا رسہ ہی 8سالہ بچی کیلئے موت کا پھندا بن گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ملت ٹائون کے نواحی گائوں 196 رب گھونہ میں محنت کش محمد اکرم 8سالہ بچی عائشہ کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر اپنے اہلخانہ کیساتھ بازار میں شاپنگ کرنے کے لیے آیا ہوا تھا، گھر میں جھولا جھولتے ہوئے جھولے کا رسہ اسکی گردن پر لپیٹ گیا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کی موت کی اطلاع پر ملت ٹائون پولیس بھی موقع پر آ پہنچی، عائشہ کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ انکی بچی کی موت اتفاقیہ ہے وہ کسی کیخلاف قانونی کارروائی نہ کروانا چاہتے ہیں، پولیس نے بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری یونٹ منتقل کر کے مرگ اتفاقیہ رپٹ درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں