فیصل آباد‘6بچوں کی ماں کی گھر میں پراسرار ہلاکت

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) 6بچوں کی ماں کی گھر میں پراسرار ہلاکت‘پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ 113ج ب پھلاہی کی رہائشی پروین بی بی کی شادی 16سال پہلے ظفر سے ہوئی تھی گھریلو حالات کی بناء پر دونوں میں اکثروبیشتر جھگڑا رہتا تھا حسب معمول جھگڑے کے بعد مذکوریہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی پولیس کوابتدائی اطلاع میں خاتون کے لواحقین نے اسے تشدد کرنے کے بعد زہر دینے کا الزام لگایا تاہم متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پروین کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی ہے جس کی میڈیکل رپورٹ میں زہرثابت ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں