محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک سائزنگ یونٹ سیل کردیا

منگل 26 اکتوبر 2021 23:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک سائزنگ یونٹ سیل،تین بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پرمالکان کے خلاف مقدمات درج اور مجموعی طور پر 61 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے بتایا کہ ٹیموں نے ضلع بھر میں انسپکشن کے دوران ماحول کو آلودہ کرنے اور سموگ کا موجب بننے پر بائی پاس جھنگ روڈپر الفرید سائزنگ یونٹ کو سیل کرادیا جبکہ مختلف علاقوں میں تین بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلتے پائے گئے جن کے مالکان کے خلاف مقدمات درج،چک 7 ج۔

ب میں جناح برکس کو 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ شاہرات پر وہیکلز کی چیکنگ کرتے ہوئے 20 کے چالان اور 11 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں