فیصل آباد ،بچوں کو ویکسین لگانے والی خواتین پر حملہ کرنیوالے 3افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بچوں کو ویکسین لگانے والی خواتین پر حملہ کرنیوالے 3افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے، محکمہ صحت کے یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر ذیشان اشفاق نے تھانہ سرگودھا روڈ میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ 26نومبر کو بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگوانے کے لیے خواتین پر مشتمل ٹیم اپنی ڈیوٹی دے رہی تھیں اس دوران نیو گرین ٹائون گلی نمبر4 کے رہائشی فیصل اور مشتاق نے خواتین پر حملہ کر دیا اور تیارشدہ ویکسین ضائع کر دی، غلیظ گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا روڈ پولیس نے فیصل اور اسکے رشتہ دار مشتاق کیخلاف کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں