فیصل آباد،طارق آباد پل پر پٹرول لیک ہونے سے چلتی کار کو آگ لگ گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) طارق آباد پل پر پٹرول لیک ہونے سے چلتی کار کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محمد عثمان ولد رمضان اپنی کار پر مدینہ ٹائون جا رہا تھا کہ جب وہ طارق آباد پل پر پہنچا تو گاڑی کا پٹرول پائپ لیک ہونے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا تاہم اس دوران کار مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں