حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 13اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 13اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید علی مرتضیٰ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد ندیم کو رجسٹرار فیصل آباد صدرتعینات کردیا جبکہ دیگر تبدیل ہونے والوں میں کوٹ چٹھہ سے محمد اسد علی کی جگہ نوید احمد‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو‘ فیاض علی کی جگہ عامر محمود‘اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو ایس اینڈ جی اے ڈی اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد مرتضیٰ کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اور تعیناتی کی منتظر سارہ لونی کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ‘اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار زونیرہ آفتاب گجر کی جگہ حافظ آباد محمد محسن عالم کو اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار‘کامران افضل کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان اور اسسٹنٹ کمشنربورے والا محمد یوسف کو اوایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments