فیصل آباد،تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا میں اندھی گولی لگنے سے خاتون بری طرح زخمی ہو گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا میں اندھی گولی لگنے سے خاتون بری طرح زخمی ہو گئی، ریسکیو ٹیم نے مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا آخری سٹاپ کی رہائشی 30 سالہ نسیم بی بی زوجہ آصف گھر میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک اندھی گولی اسکے جسم میں پیوست ہو گئی اور وہ بری طرح زخمی ہو گئی، خاتون کی چیخ وپکار پر اہل محلہ نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں