الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 پر ایس ایم ایس کی سروس مفت کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 پر ایس ایم ایس کی سروس مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں ایس ایم ایس کرنے پر 2 روپے بمعہ ٹیکس کٹوتی کی جاتی تھی، الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ووٹرز 15دسمبر تک بلامعاوضہ اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں جس کیلئے ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ہائفن (-) کے اپنے موبائل فون پر ٹائپ کریں اور 8300 پر بھیج دیں۔

(جاری ہے)

آپکو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف مفت فراہم کر دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے یہ پہلی دفعہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں