فیصل آباد،ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں آوارہ کتے کا راج‘مریض اور انکے لواحقین خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں آوارہ کتے کا راج‘مریض اور انکے لواحقین خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہسپتال انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تلفی بارے چپ سادھ لی‘بتایا جاتا ہے کہ شہر کے بڑے سرکاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سول ہسپتال میں آوارہ کتے دندناتے پھررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئوٹ ڈور کے سامنے پلاٹ میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے رہتے ہیں اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اوران کے لواحقین شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں جب بھی مریضوں کے لواحقین کھانا کھانے لگیں توان پرجھپٹ پڑتے ہیں اورگزشتہ دنوں ایک بچے کو کاٹ لیا جس کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایاگیا سول ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اورانکے لواحقین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرآصف حمید سلیمی اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سرعام گھومنے والے آوارہ کتوں کو ختم کیا جائے اورعملہ کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ وہ سول ہسپتال میں آنیوالے آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments