10سالہ بچی کی سڑک پرگاڑی چلانیکی ویڈیو وائرل ہوگئی

اتوار 28 نومبر 2021 00:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) فیصل آباد میں 10سالہ بچی کی سڑک پرگاڑی چلانیکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ایک تقریباً 10 سالہ بچی گاڑی چلارہی ہے اور اس نے ساتھ میں دوسری سیٹ پر ایک چھوٹے بچے کو بھی بٹھا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سمن آباد کے علاقے کی بتائی گئی ہے۔ویڈیو سامنے آنے پر سٹی ٹریفک آفیسر نے سمن آباد سیکٹرکی پولیس کوکارکی تلاش کا حکم دیا ہے جب کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ سے بھی اسکا سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments