فیصل آباد: پاکستان نرسنگ کونسل نے نان نرسنگ پروفیشنلز کو شعبہ نرسنگ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت بڑے عہدوں پر کام کرنے سے روک دیا

نرسنگ کے شعبہ سے تعلق نہ رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان نرسنگ کونسل نے نان نرسنگ پروفیشنلز کو شعبہ نرسنگ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت بڑے عہدوں پر کام کرنے سے روک دیا۔ نرسنگ کے شعبہ سے تعلق نہ رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبائی سیکرٹری صحت کو کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض مقامات پر نرسنگ کالجز، پبلک ہیلتھ سکولز اور مڈوائف سکولز میں نان نرسنگ پروفیشنلز کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے جو کہ خلاف ضابطہ /قانون ہے جس پر پاکستان نرسنگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نان نرسنگ پروفیشنلز کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اور حق داروں کو ان کا حق دیا جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان نرسنگ کونسل اس کے خلاف خود ایکشن لے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں