فیصل آباد:تھانہ جھنگ بازار کے باہر تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی زد میں آ کر65سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا

حادثے کا مرتکب ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) تھانہ جھنگ بازار کے باہر تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی زد میں آ کر65سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا، حادثے کا مرتکب ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کا رہائشی 65 سالہ سلیمان تھانہ جھنگ بازار کے باہر الفلاح بینک کے قریب پیدل روڈ کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ویگن کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ویگن ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں