فیصل آباد:معمولی تلخ کلامی پر مشتعل بھائی نے بہن جبکہ پرانی دشمنی پر ملزمان نے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) معمولی تلخ کلامی پر مشتعل بھائی نے بہن جبکہ پرانی دشمنی پر ملزمان نے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی‘ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد نمبر2 میں معمولی جھگڑے پر مشتعل بھائی کرامت نے فائرنگ کر کے سگی بہن نرما کو ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے نصیر احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کیمطابق ننکانہ کے رہائشی نصیر احمد کی ملزمان سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی اور اس نے ننکانہ سے فیصل آباد ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب رہائش رکھی ہوئی تھی، گزشتہ شب ملزمان نے موقع پا کر ظ*نصیر احمد کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرار ہو گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں