فیصل آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس کل منایاجا رہا ہے

دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام

منگل 30 نومبر 2021 21:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس کل منایاجا رہا ہے۔ اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بری جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ذوافقار علی بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں