سعودی حکومت کا پاکستان سے رشتہ حکومتوں سے زیادہ یہاں کے عوام اور ریاست کے ساتھ ہی :خواجہ شاہد رزاق سکا

منگل 30 نومبر 2021 21:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا پاکستان سے رشتہ حکومتوں سے زیادہ یہاں کے عوام اور ریاست کے ساتھ ہے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا انہوں نے چیئر مین پاک سعودی بزنس کونسل کے حافظ شفیق کاشف کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ شاہد رزاق سکا نے پاکستانی تارکین وطن کے لیے براہ راست پروازوں اور بغیر کسی فیس کے ویزوں میں توسیع کے اقدام کو بھی سراہا ۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور پاک سعود یہ تجارتی تعلقات کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل حافظ شفیق کاشف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں دونوں ممالک میں تجارتی وفود کا تبادلہ اور سفارتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں جس کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔

دونوں ممالک کے کاروباری حضرات مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار ہیں ۔جس سے دونوں اسلامی ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں