فیصل آباد:معمولی جھگڑے پر سگے بھائی نے بہن کواسکے سر میں گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا

پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزم بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا‘

منگل 30 نومبر 2021 21:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) معمولی جھگڑے پر سگے بھائی نے بہن کواسکے سر میں گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزم بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا‘بتایاگیا ہے کہ تھانہ صدر کے چک 232ر۔

(جاری ہے)

ب باوے والی میں 32سالہ رضوانہ دختر بشیراحمد نے 6سال قبل طلاق لے لی تھی اوروہ اپنے والدین کے پاس رہ رہی تھی‘گزشتہ شام رضوانہ کا اپنے بڑے بھائی خادم حسین سے معمولی جھگڑا ہوگیا اسی بناء پر اس نے اپنی بہن کو سرپر گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں