فیصل آبا، ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن، یوریا کھاد کی350 تھیلے قبضہ میں لے کر مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرادیئے گئے

بدھ 1 دسمبر 2021 00:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن کرتے ہوئے یوریا کھاد کی350 تھیلے قبضہ میں لے کر مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرادیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اطلاع ملنے پر گڑھ فتح شاہ میں گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں یوریا کھاد کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں جنہیں قبضہ میں لیکر گودام مالک کو موقع پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے قبضہ میں لی گئی کھاد کی مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کے بارے میں مساجد میں اعلانات بھی کرائے اورکھاد کی فروخت کے عمل کی مسلسل نگرانی کی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں