فیصل آباد: ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت اور پریشان کرنے کے خلاف 10اور11دستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

بدھ 1 دسمبر 2021 20:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت اور پریشان کرنے کے خلاف 10اور11دستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے فیصلہ ، عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے ہمراہ فیصل آباد ڈویثرن کے عہدے داروں نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا، آن لائن کے مطابق ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت کے خلاتمے کے لیے مہمانِ خصوصی عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کا فیصل آباد میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کے بعد کمشنر فیصل آباد زاہد حسین اورڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزادسے ملاقات کی اور ان کو صورت حال سے آگاہ کیا کہ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت ایل پی جی کے کاروبار میں خلل پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و دوکاندار اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔ایم این اے فیص اللہ کموکا، ایم این اے راجہ ریاض احمد خان، اے ڈی سی (جی) چوہدری محمدخالد، فیصل آباد ڈویثرن کے صدر عابد حسین مغل، جنرل سیکٹری علی وڑائچ،تصور وڑائچ، حافظ داؤد، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدر رانا اختر اور تمام عہدے داروں نے شرکت کی۔10,11دسمبر کوفیصل آباد میں پولیس اور سول ڈیفنس آفسران کی بے جاہ مداخلت کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔2روز کے لیے تمام ایل پی جی دوکانیں بند رہیں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں