فیصل آباد،ماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر بھٹوں وانڈسٹریز اور فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے پرمزید18 کامیاب کارر وائیاں، تین لاکھ 61ہزار 750روپے جرمانہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) انسداد سموگ اقدامات کے تحت گزشتہ روزماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر بھٹوں وانڈسٹریز اور فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے پرمزید18 کامیاب کارروائیوں میں تین لاکھ 61ہزار 750روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز، زراعت،ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کارروائیاں کرتے ہوئی11وہیکلز،5بھٹوں،ایک انڈسٹریل یونٹ اورفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص کو جرمانے کئے۔بھٹہ مالکان کواڑھائی لاکھ روپے،انڈسٹریل یونٹ کو 50 ہزار روپے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 50 ہزار روپے اور وہیکلز کو 11750 روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں