پاکستان اور سعودی عرب تجارتی حجم بڑھانے کے لئے رکاوٹیں دور کریں،اعجازالحق

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے معاشی و اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں، گفتگو

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چند سالوں میں بڑی پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کے لئے رکاوٹیں دور کریں.

(جاری ہے)

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے معاشی و اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی و روحانی و تاریخی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں.حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش ا?مدید کہیں گے جس کے لیے پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انتظامات شروع کر دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں