فیصل آباد ،ستیانہ روڈ بوٹے والی جھال کے قریب تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیوراورہیلپرزندگی کی بازی ہارگئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) ستیانہ روڈ بوٹے والی جھال کے قریب تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیوراورہیلپرزندگی کی بازی ہارگئے۔پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ آج علی الصبح چک نمبر415گ ب تاندلیانوالہ منڈی کے رہائشی 25سالہ شاہ نوازولد عمردراز اپنے 22سالہ ساتھی ہیلپر محمد سلیمان ولد محمد حنیف کے ہمراہ ٹریکٹرٹرالی پر جا رہے تھے کہ جب وہ ستیانہ روڈ بوٹے دی جھال کے قریب پہنچے توتیزرفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابوہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تو ڈرائیور شاہ نواز اور اسکا ہیلپر سلیمان اپنی ہی ٹریکٹرٹرالی تلے آکر بری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی توٹریکٹر ڈرائیور اوراسکا ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارچکے تھے ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے والے کردیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں