فیصل آباد،خاوند سے جھگڑکر 3بچوں کی ماں نے خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) خاوند سے جھگڑکر 3بچوں کی ماں نے خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی۔مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 429گ ب کی رہائشی 30سالہ فضیلت بی بی کا اپنے شوہر احمد سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔

خاوند موقع سے فرار ہوگیا۔ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون 3بچوں کی ماں اور پولیس کانسٹیبل کی بیٹی ہے اور اس کا اکثر اوقات اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ دنوں خاوند سے جھگڑ کر پٹرول ڈال کر خودکشی کی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں