پنجاب کے تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی شروع کی جارہی ہے ،فرخ حبیب
ہیلتھ کارڈ سے تمام شہری اپنا اورفیملی کا10 لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکیں گے،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو علاج معالجہ کی تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی شروع کی جارہی ہے جس سے بے وسائل لوگ اور تمام شہری اپنا اور اپنے گھرانے کے دیگر افراد کا سالانہ 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ڈاکٹر اور اپنی پسند کے ہسپتال سے مفت علاج کراسکیں گے اور اب کوئی بھی شہری صرف اس بنا پر بغیر علاج کے اللہ کو پیارا نہیں ہوگا کہ اس کے اہل خانہ اس کا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ صحت کارڈکے منصوبے سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، نجی اداروں اور صنعتکاروں کا حکومت سے تعاون خوش آئند ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مقامی صنعتکاروں کے تعاون سے درآمد کی گئی انجیو گرافی مشین مستحق افراد کیلئے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ایک پوراصحت کا نظام لارہی ہے جس سے پنجاب کی پوری آبادی کوہر قسم کی بیماری کی صورت میں صحت کی مفت اور اعلی معیار کی تمام ممکن سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پنجاب کا ہر خاندان کسی بھی سرکاری، نجی و پرائیویٹ بڑے سے بڑے ہسپتال سے مکمل عزت و احترام کے ساتھ 10 لاکھ روپے تک اپنا و اہل خانہ کا فری آف کاسٹ علاج معالجہ کرواسکے گا۔ وزیر مملکت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے انہیں فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس دوران ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے انہیں ہسپتال کے اہم امور بارے بریف کیا۔وزیر مملکت نے لنگر خانے کا بھی جائزہ لیا اور کھانے کا معیار چیک کیا نیز انہوں نے معیاری و صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کردہ کھانے کی بھی تعریف کی۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد،فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام نہ دینے پر 2 ٹریفک وارڈنز برخاست
فیصل آباد، تیز رفتار ویگن کو حادثہ ، 7 مسافر زخمی
فیصل آباد، چرواہا مرگی کا دورہ پڑنے پر سیم نالہ میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
محکمہ سول ڈیفنس کاایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 19دکانیں ..
کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے13درخواست گزار افراد کے زیر التواء ایک کروڑ 36لاکھ ..
فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد
فیصل آباد، ضلعی کمیٹی برائے مینجمنٹ فصل کپاس کا پہلا اجلاس
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..
فیصل آباد،سیشن کورٹ میں تاریخ پیشی پر آئے ملزمان کا مقدمہ قتل کے مدعی اور گواہ پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ ..
چک جھمرہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا
جڑانوالہ ، خاتون ورکر سےمبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت