فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی بارایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات 8جنوری کو ہونگے

الیکشن بورڈز کی طرف سے الیکشن شیڈول کا اعلان 10دسمبر2021ء کو کیا جائیگا

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی بارایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات (2022-23)8جنوری 2022ء کو ہوں گے پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی‘الیکشن بورڈز کی طرف سے الیکشن شیڈول کا اعلان 10دسمبر2021ء کو کیا جائیگا پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد افضل کی زیرصدارت ہونے والی کمیٹی کے اجلاس میں 2022-23ء کے صوبہ بھر کی بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول‘الیکشن کرانے کی تاریخ اور پولنگ کے وقت کا فیصلہ کیاگیا جس کے بعد صوبہ بھر کے بارایسوسی ایشنز کے صدور کو اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا اور بار ایسوسی ایشن میں ممبران کی آگاہی کیلئے نوٹس بورڈز پراسے آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں