فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے بہیمانہ تشدد

قریب موجود افراد روک ٹوک کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور مار پیٹ کی وڈیو بناتے رہے

منگل 7 دسمبر 2021 23:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ملت ٹائون بازار کے درجن بھر افراد نے پانی پینے کے لیے دکان میں آنے والی خواتین کو دکان میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

الزام لگایا کہ وہ چوری کرنے دکان میں گھسی تھیں، اس کے بعد خواتین کو بیلباس کر کے مارا پیٹا گیا۔قریب موجود افراد روک ٹوک کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور مار پیٹ کی وڈیو بناتے رہے۔ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 5 افراد حراست میں لے لیے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں