فیصل آباد: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر81گرانفروشوں کو ایک لاکھ 4 ہزارروپے جرمانہ

بدھ 8 دسمبر 2021 20:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر81گرانفروشوں کو ایک لاکھ 4 ہزارروپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں کے دورے کرکے چینی،آٹا، دالیں،پھل،سبزیاں اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو موقع پر مختلف مالیت کے جرمانوں کی سزادی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں