پاکستانی فنکاروں کے کام کو بیرون ملک پرموٹ کرنے کے لئے پاکستان یوکے بزنس کونسل کا خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے : میاں کاشف اشفاق

بدھ 8 دسمبر 2021 23:02

فیصل آباد(آن لائن) پاکستانی فنکاروں کے کام کو بیرون ملک پرموٹ کرنے کے لئے پاکستان یوکے بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان یوکے بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کی طالبہ علینہ رحمان کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکن کانگریس ممبر ہرپریت سنگھ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سابق صدر شگفتہ رحمان اور بھوپندر سنگھ لولی و دیگر بھی موجود تھے۔ میاں کاشف نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا کام کسی بھی لحاظ سے عالمی معیار سے کمتر نہیں ہے تاہم عالمی سطح پر انہیں اپنے کام کو پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں