سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے اغواء برائے تاوان کی خاطر فیکٹری مالک کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث

ملزمان کو گرفتار کر لیا، دیگر 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع

بدھ 8 دسمبر 2021 23:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے اغواء برائے تاوان کی خاطر فیکٹری مالک کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، دیگر 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع۔ یاد رہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک 206 رب میں صفاء مل کے مالک یاسر جبار کو فیکٹری سے گھر جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ نمبری 1307 مورخہ 13نومبر 2021ء کو بجرم 365A تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کر لیا گیا تھا، سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کی زیرنگرانی DSP جڑانوالہ جمشید اقبال ناصر، DSP کھرڑیانوالہ میاں خالد، رانا محمد عاصم انسپکٹر، عابد حسین سب انسپکٹر، علی اکبر سب انسپکٹر انچارج AVLS فیصل آباد محمد جاوید، انچارج CDU برانچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر تمام محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروانے کے بعد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک کی ذمے داری پوری کی فیکٹری مالک کو کروڑوں روپے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں 8 ملزمان ملوث تھے جس میں مذکورہ فیکٹری کا ایڈمن منیجر محمد اکرم، مسیح (خاکروب) محمد ساجد، عثمان، اسلام انصاری کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضہ سے 4عدد پسٹل معہ 100 روند، 2عدد رائفل معہ 100 عدد روند اور وہیکل کی بھی برآمدگی کی گئی ٹیم نے 20روز کی شب وروز کی محنت کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروایا، سی پی او فیصل آباد نے قلیل مدت میں مغوی کی بازیابی پر ٹیم کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کے موثر گشت اور ناکہ بندیوں کی بدولت ملوث جرائم پیشہ عناصر کو قابو کیا جا رہا ہے۔ سی پی او کی پریس کانفرنس میں بازیاب ہونیوالے فیکٹری مالک نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں