فیصل آباد:الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے آئی جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کردیاگیا۔

لیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے آئی جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی‘تھانہ سول لائن میں ناصرہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ وہ اپنی بیٹی اقراء کے ہمراہ الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آئی جہاں پر نبیل بھی موجود تھا جس نے کہا آپ کو میڈیکل سٹور سے دوائی لا کر دے دیتا ہوں اپنی بیٹی کو ساتھ بھیج دو جس کے بعد ملزم بیٹی کو نامعلوم مقام پراغواء کرکے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں