خواتین کو سر عام برہنہ کرنے کے معاملہ،عورتیں عادی مجرم نکلیں

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خواتین وارداتی اور عادی مجرم تھیں جو مانگنے والیوں کا روپ دھار کر الیکٹرک اسٹور میں چوری کی نیت سے داخل ہوئیں

بدھ 8 دسمبر 2021 23:56

خواتین کو سر عام برہنہ کرنے کے معاملہ،عورتیں عادی مجرم نکلیں
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) خواتین کو سر عام برہنہ کرنے کے معاملہ۔اصل حقائق اورتصویر کا دوسرا رخ,عورتیں عادی مجرم نکلی آن لائن کے مطابق فیصل آبادتھانہ ملت ٹان کے علاقہ میں خواتین کو سر عام برہنہ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت خواتین خود برہنہ ہوئیں یا کیا گیا CCTV فوٹیجز نے سارا ماجرا دکھا دیا ویڈیو دیکھئے ، فوٹیج میں نظر آنے والی خواتین وارداتی اور عادی مجرم تھیں جو مانگنے والیوں کا روپ دھار کر الیکٹرک اسٹور میں چوری کی نیت سے داخل ہوئیں دوکان میں موجود لڑکے نے انکو روکنے کی کوشش کی لیکن انکی چالاکی بھانپ کر وہ فورا دوکان سے باہر آیا اور انہیں دوکان میں بند کرنے کی کوشش کی لیکن چالاک خواتین نے خود کو بچانے کیلئے اپنے کپڑے پھاڑ لئے تاکہ اسکا الزام دوکاندار پر لگا کر خود کو مظلوم ثابت کرکے موقع پاکر وہاں سے نکلیں اور خود کی جانیں بچائیں لیکن یہاں ساری گیم الٹ ہوگئی کیونکہ اس دوکاندار نے اپنے قریبی دوکانداروں کو فورا بلا لیا یہ چاروں تو اسکے شکنجے میں نہیں آسکیں لیکن ایک عورت کو اس نے پورے طریقے سے قابو کرلیا اور دیگر دوکاندار کو جمع کرکے پولیس کو اطلاع دی اس دوران تین خواتین نے اس پکڑی گئی خاتون کو چھوڑ کر جانیں عافیت سمجھی لیکن مدد کے لیے آئے دوکانداروں نے انہیں دبوچ لیا اور جانے نہیں دیا اپنے آپ کو پھنستا دیکھ کر ان خواتین اپنی پکڑی جانیوالی ساتھی خاتون کو چھڑانے کے لیے ہرممکن کوشش کی اور اپنی ہار کو دیکھ اپنے جسم پر موجود باقی لباس بھی اتار پھینکا اور اس طرح سے وہ بلکل برہنہ ہوگئیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہاں پر موجود تمام افراد نے ان برہنہ خواتین کو نظر انداز کرنے میں عافیت سمجھی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر 5 کے قریب افراد کو حراست میں لیا جو کہ اس وقت پولیس حراست میں موجود ہیں تاہم اس سارے واقعے میں غلطی فہمی کا شکار ہم ہوئے جنہوں نے تصویر کا ایک رخ دیکھ کر ان خواتین کو شریف اور مظلوم قرار دیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں