فیصل آباد،پولیس پارٹی سے مزاحمت میں 41افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) پولیس پارٹی سے مزاحمت میں 41افراد کے خلاف مقدمات درج‘بتایاگیا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں ملزم آصف نے لاہور کی رہائشی رانی بی بی کو تھانہ سبزہ زار کے علاقہ سے اغواء کرکے 457گ ب میں محبوس بنا رکھا تھا جسے بازیاب کروانے کیلئے پولیس موقع پر گئی جہاں پر سابق وائس چیئرمین محمد خان بلوچ‘حق نواز وغیرہ 23کس نے پولیس پارٹی کیساتھ مزاحمت کرکے رانی بی بی اورآصف کو فرار کروادیا علاوہ ازیں پنڈی شیخ موسی میں واجد حسین سب انسپکٹر نے ہوائی فائرنگ وپولیس پارٹی پرمزاحمت کرنے پر تصدق حسین وغیرہ 180کس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں