فیصل آباد،تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) گٹ والا کے قریب کینال روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 45 گ ب کا رہائشی 30 سالہ یاسر ولد جعفر حسین موٹرسائیکل پر مقامی فیکٹری میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ گٹ والا پل کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، بعدازاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں