صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں : میا ں نبیل ارشد

این اے 108 میںزیر تکمیل منصوبوں کو جلدمکمل کر لیا جائے گا ۔ 2023 تک تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے جال بچھا دئیے جائیں گے : رہنما تحریک انصاف فیصل آباد

منگل 18 جنوری 2022 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کے نمائندہ تحریک انصاف کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ضلع فیصل آباد میں سڑکوں ‘ پارکوں ‘ گلیوں ‘بازاروں ‘ ہم شاہرات ‘ سکولوں و کالجوں کی تعمیر ترقی سمیت فراہمی و نکاسی آب منصوبے جاری ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ این اے 108 میںزیر تکمیل منصوبوں کو جلدمکمل کر لیا جائے گا ۔ 2023 تک تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے جال بچھا دئیے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کا صحت کارڈ عوام کیلئے تحفہ ہے،پاکستان میں صحت کارڈ ملنے سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا غریب عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

صحت کار ڈ سے عوام بلاخوف وخطر اپنی مرضی کے ہسپتال سے اپنا علاج کروا ئیں اور عمران خان حکومت کو دعا ئیں دیں، صحت کارڈ کے اجرا سے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت مو جود ہے۔احساس پروگرام سے مستحق افراد کو ریلیف مل رہا ہے اور وہ وزیراعظم کو ڈھیروں دعائیں بھی دے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے شکنجے میںلایاجارہا ہے ۔ بھگوڑے نواز شریف وطن آنے سے خوف زدہ ہیں اب انہیں حکومت لانے میں دیر نہیں کرے گی ان کامقدر جیلوں کی سلاخیںہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں