پولیوکے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے : مسز کنول شہزادی

والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں: منیجر شہید بے نظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن

منگل 18 جنوری 2022 21:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) مینجر شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن مسز کنول شہزادی نے کہا ہے کہ پولیوکے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات انسدادپولیومہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔

انچارج ڈسپنسری ڈاکٹر سعدیہ خالد،عالمی ادارہ صحت کے عبدالرحیم چیمہ، یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر طیب رفیق،پرنسپل ایم سی ہائی سکول غلام غوث،ویکسینیٹر محسن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی واک میں شریک تھے۔واک گورنمنٹ ڈسپنسری اسلام نگر سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس ڈسپنسری پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

مینجر ادارہ نے کہا کہ بار بارپولیومہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے وطن عزیز کونپولیوکی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے سلسلے میں والدین کی آگاہی کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بھی بروئے کا رلائے جارہے ہیں اور اہم عوامی مقامات پرپولیوٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک ہیں۔قبل ازیں سیمینار بھی منعقد ہوا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں