ِفیصل آباد:کھرڑیانوالہ نجی فیکٹری کی بس نے پارکنگ میں کھڑے 5 محنت کشوں کو کچل دیا

دو افراد موقع پر جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ، فیکٹری کی ناکارہ بسو ں کی وجہ سے چند روز میں تیسر ا حادثہ حادثہ پر فیکٹری ملازمین کا شدید احتجاج ، ناکار ا اور پرانی بسوں کو بند کیا جائے،ملازمین کا مطالبہ

منگل 18 جنوری 2022 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) کھرڑیانوالہ نجی فیکٹری کی بس نے پارکنگ میں کھڑے 5 محنت کشوں کو کچل دیا، دو افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ، فیکٹری کی ناکارہ بسو ں کی وجہ سے چند روز میں تیسر ا حادثہ حادثہ پر فیکٹری ملازمین کا شدید احتجاج ، ناکار ا اور پرانی بسوں کو بند کیا جائے،ملازمین کا مطالبہ آن لائن کے مطابق کھرڑیانوالہ کے قریب ا نٹرلوپ فیکٹری میں ہاف ٹائم پر پارکنگ کے قریب محنت کش ریڑی پر امرود کھا رہے تھے کہ فیکٹری کی بس بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوگئی جس نے قریب کھڑے ہوئے محنت کشوں کو کچل دیا،جن عرفان ولد سردار محمد منصور آباد 40 سال، اورمحسن یاسین چک 81 ج ب 22سال موقع پر جاں بحق ہوگئے اس دوران تین افراد زخمی بھی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا یہ گذشتہ چند روز میں تیسرا حادثہ ہے جو کہ گاڑی کی برکیں فیل ہونے سے ہوا ہے واقعہ پر ملازمین مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ مین روڈ کو بلاک کردیا فیکٹری کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ فیکٹری کی ناکار ا اور پرانی بسوں کو فوری طور بند کیا جائے،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں