حکومت فوری طور پر طلبا یونیز پر پابندی ختم کرے،اسلامی جمعیت طلبہ

جمعرات 20 جنوری 2022 23:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم علی عامربٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ و ہ درخت ہے جس نے ملک و قوم کو ہمیشہ سایہ دیاہے،حکومت فوری طور پر طلبا یونیز پر پابندی ختم کرے اور ملک میں جمہوری اقدار کو پنپنے کاموقع دیا جائے طلبہ نے تحریک پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں قیام پاکستان میں طلبہ کے شاندار کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مگر پاکستان بننے کے بعد یہاں جاگیر داروں ، وڈیروں اور سرماہ داروں کا وہ ٹولہ مسلط ہوگیا جس نے تمام اداروں کو یرغما ل بنا لیا۔

انہوںنے کہاکہ میرٹ کا قتل عام ہو رہاہے اور غریب کے بچے ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ جن پنڈتوں اور برہمنوں سے قوم نے عظیم قربانیاں دینے کے بعد نجات حاصل کی تھی وہی دوبارہ ملکی اقتدار پر قابض ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کا 75 سال سے مسلسل جدوجہد، طلبہ خدمات، ایمان و یقین، علم و دانش، ایثار و قربانی اور صبرواستقامت کا سفر ہے۔

نئی نسل کو ہر دور میں قیام پاکستان کے مقاصد، علامہ اقبال کے خودی اور دو قومی نظریہ، قائداعظم کی ولولہ انگیز مدبر قیادت اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی اقامت دین کی فکر سے جوڑے رکھنے کی بے مثال مسلسل محنت و جدوجہد کی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک و ملت کے استحکام، ترقی و خوشحالی اور ملک دشمن، اسلامی نظریاتی نظریہ کی دشمن قوتوں کے مقابلہ میں تاریخی قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں اسلامی فکر کی احیا اور پاکستان کے نظام کو بہتر بنیادوں پر چلانے کے لیے اہل، بااعتماد، محب اسلام و محب وطن مردانِ کار تیار کیے ہیں۔ دورِجدید کے فتنوںاور چیلنجز کے مقابلہ کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کو کردار، علم اور اخلاق کی طاقت سے کام لینا ہو ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں