فیصل آباد، ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

حویلی سے 75لاکھ مالیت کے مویشی چوری ، 10 رکنی ڈاکووںکے گروہ نے 3 لاکھ روپے، 2 تولے طلائی زیورات اور ایک پاؤ چاندی سمیت رضائیاں، کمبل تک لوٹ لئے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) شہر اورگردونواح میں میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، حویلی سے 75لاکھ مالیت کے مویشی چوری ہو گئے 10 رکنی ڈاکووںکے گروہ نے 3 لاکھ روپے، 2 تولے طلائی زیورات اور ایک پاؤ چاندی سمیت رضائیاں، کمبل اور گھریلوبرتنوں تل لوٹ کرلیا، ہیڈ کانسٹیبل کا موبائل فون چور لے اُڑے ، کاروباری شخص سے 20لاکھ کا ڈاکہ، سیشن کورٹ کے باہر سے موٹرسائیکل چور ہوگیا،بجلی کامیٹر چوری ،مزید90سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘ آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سیم نالے والا روڈ پر شیر علی اپنے گھر سے کاروباری سلسلہ میں باوا چک واقع میزان بنک میں گیا وہاں سے 20لاکھ نکلوالنے کے بعد باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سرگودھا روڈ دائود ملز کے قریب سیم نالے پر جا رہا تھا کہ دو رکنی ڈاکوئوں نے نقدی چھین لی دیگر وارداتوں میں 225 رب ملکھانوالہ میں نواز حسین کی قیوم ٹائون میں حویلی سے 75لاکھ مالیت کے مویشی چوری ہو گئے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ منڈی بچیانہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں10 رکنی ڈاکووںکے جتھے نے جاوید اور اس کے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور 3 لاکھ روپے، 2 تولے طلائی زیورات اور ایک پاؤ چاندی سمیترضائیاں، کمبل، برتن، مائیکرو ویواوون، برتن اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیاڈااکوؤں کے جتھے کی واردات کے بعد شہری آبادی میں واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

، طارق آباد میں بلال اختر سے موبائل فون چھین لیا گیا، سیشن کورٹ کے باہر احمد جازب، سول لائن میں زاہد، ریجنسی پلازہ میں فرخ اسلام کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، نعمان رشید سے 10ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، منٹگمری بازار میں ہیڈ کانسٹیبل غفار احمد کی نقدی وموبائل فون چور لے اُڑے، اولڈ ریسٹ ہائوس کے باہر پارکنگ سے کانسٹیبل بلال کی موٹرسائیکل چور لے گئے، ریگل روڈ سے محسن جاوید کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی، شیخ مختار مسجد کے باہر محمد ثناء الله کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، سعید آباد میں اعظم کے گھر سے چور نقدی وغیرہ لے گئے، عیسیٰ نگری میں امین کے گھر سے چور بھاری مالیت کے مویشی لے اُڑے، نواز پارک میں آصف کی موٹرسائیکل، موبائل ونقدی چھین لی گئی، رفیق کالونی میں کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، ڈی گرائونڈ میں مجید کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، شاہین آباد میں اشرف کا میٹر بجلی چوری ہو گیا، احسان یوسف روڈ پر محبوب الٰہی کا موبائل فون چوری ہو گیا، طارق آباد میں عمر سعید کا موبائل بھی چور لے اُڑے، مدینہ ٹائون میں صباء پروین کا موبائل فون چھین لیا گیا، کوہ نور پلازہ میں احمد بلال کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، گٹ والا روڈ پر شرجیل کی گاڑی بھی چور لے اُڑے، جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مدینہ ٹائون کی حدود میں اکبر علی کی موٹرسائیکل بھی چور لے گئے، تیزاب مل چوک جڑانوالہ روڈ پر عثمان کا موبائل فون چھین لیا گیا، سلک مل روڈ پر احمد علی سے 18ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، نعمت کالونی میں عمران سے موبائل فون ونقدی چھین لی گئی، کوہ نور چوک میں مبشر سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، حاجی آباد میں شاہ محمد کی موٹرسائیکل بھی چور لے اُڑے، حاجی آباد میں ہی تنویر کا موبائل فون ونقدی چوری ہو گئی، مانانوالہ میں نعمان سے نقدی 1250 موبائل فون چھین لیا گیا، سرگودھا روڈ پر اسد وقار سے موبائل فون ونقدی چھین لی گئی، جھمرہ روڈ پر عاصم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، فریدی چوک میں اسد میراں ودیگر رکشہ سوار مسافروں سے نقدی چھین لی گئی، غلام محمد آباد میں شاہد محمود سے 30ہزار کی نقدی شناختی کارڈ وقیمتی کاغذات چھین لیے گئے، 3 ج ب میں غلام مصطفی کا ٹرک چوری ہو گیا، بغدادی چوک میں عمیر سے 38ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘برکت پورہ میں شفیق الرحمن کے دوموبائل فون چوری ہوگئے‘ پہاڑی گرائونڈ میں منیب کی موٹرسائیکل چائینہ چوری ہوگئی‘اسامہ کی ہنڈا موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے‘یوسف ٹائون میں زمان کی ہنڈا گاڑی بھی چور لے گئے‘بابا فرید ہوٹل سے ارسلان کی موٹر سائیکل چور لے گئے‘کوریاں پل سے بلال کا رکشہ چوری ہوگیا‘ چناب گارڈن میں الطاف حسین کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے 50ہزار کی نقدی‘لیپ ٹاپ موبائل فون چھین لئے‘فیکٹری ایریا میں احسن سے ایک لاکھ کی نقدی چھین لی گئی‘سرسید ٹائون میں عدنان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘نثارکالونی میں حماد کے بھائی سے دوموبائل فون‘ دو تولے سونا چھین لیا‘خادم چوک میں محسن کی ایل سی ڈی چوری ہوگئی‘گلشن اقبال کالونی میں ذوالفقارکی مشینیں چوری ہوگئی‘نثارکالونی میں فیصل کی دوانگوٹھیاں چوری ہوگئیں‘نوابانوالہ میں عبدالعلیم کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے‘247ر۔

ب میں حبیب الرحمن کی نقدی سوا لاکھ موبائل فون چھین لیاگیا‘ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ پرقاسم علی سے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی گئی‘214ر۔ب میں ارشد کا میٹربجلی چوری ہوگیا‘226ر۔ب میں عابد علی کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگیا‘225ر۔ب میں آصف کی نقدی ‘پرائز بانڈز سگریٹ وغیرہ چوری ہوگئے‘الٰہی آباد میں عامر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘سنٹرل جیل کے قریب ذوالفقار کے فارم ہائوس سے دو لاکھ مالیت ودیگر قیمتی سامان ڈاکوئوں نے چھین لیا‘67ج ب میں ذیشان کی موٹرسائیکل ونقدی چھین لی گئی‘67ج ب میں علی رضا کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے‘سنٹرل جیل کے قریب محمد اعجاز کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی‘233ر۔

ب میں احمد علی کی بھینس چور لے اڑے‘296ر۔ب میں وارث علی‘رچنا ٹائون میں عابد علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں‘540گ ب میں آصف سے موبائل فون‘موٹرسائیکل ونقدی چھین لی گئی‘40گ ب میں تقی رضا کی نقدی دو لاکھ چوری ہوگئی‘411گ ب میں مشتاق کی بھینس چوری ہوگئی‘سمندری میں نعیم کی گاڑی چور لے اڑے‘تاندلیانوالہ میں اقبال کی حویلی سے چورمویشی لے اڑے،

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں