فیصل آباد ،مین ہول کے ڈھکن چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر لیا

جمعرات 20 جنوری 2022 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) مین ہول کے ڈھکن چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔سب انجینئر واسا کی درخوست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، آن لائن کے مطابق چند روز قبل واسا کے مین ہولز میں ڈھکن چوری ہونے کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے حکم جاری کیا تھا کہ کسی بھی مین ہولز کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائیاس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور نے تمام واسا فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور ہر وقت متحرک اور مستعد رہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات شیخوپورہ روڈ پر مین ہول سے ڈھکن چوری ہونے کی اطلاع ملی جس پر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج دیکھی گئی تو ایک ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد وہاں رکے اور مین ہول کا ڈھکن چوری کر کے فرار ہو گئیواقعہ کا علم ہوتے ہی سب انجینئر علی حسن نے تھانہ سرگودھا روڈ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر پولیس نے مین ہولز کور چوری کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں