فیصل آباد،پولیس فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) ریلبازار پولیس سٹیج اداکار نسیم وکی، آغا ماجد پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سٹیج اداکار نسیم وکی، آغا ماجد اپنے ساتھی طاہر لطیف کے ہمراہ منروا گولڈ تھیٹر میں ڈرامہ ختم کر کے اپنی گاڑی پر لاہور جانے کیلئے نکلے تو جب وہ راجباہ روڈ سکرڈ ہارٹ سکول کے قریب پہنچے تو ان کے تعاقب میں آنیوالے دو نامعلوم موٹرسائیکل مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، گولیاں کار اور ٹائروں میں لگیں جس کی وجہ سے گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے تاہم سٹیج اداکار بچ گئے اور نامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی لائلپور ٹائون ارسلان احمد، ڈی ایس پی عطاء الرحمن، ایس ایچ او تھانہ ریلبازار عاصم رشید مہیس موقع پر پہنچ گئے، اور سٹیج اداکاروں کے ساتھی طاہر لطیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو پکڑ نہ سکی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں