فیصل آباد،متاثرہ خاندان نے خاتون سے زیادتی کا الزام واپس لے لیا

ملزمان نے ڈیرے پر لے جاکر محبوس رکھا، دوران ڈکیتی زیادتی نہیں کی گئی، خاتون خاتون کی بات کا مطلب تھا ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ، زیادتی کا مطلب جنسی زیادتی نہیں تھا، سی پی او

اتوار 23 جنوری 2022 00:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرے پر لے جاکر محبوس رکھا، دوران ڈکیتی زیادتی نہیں کی گئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈکیتوں کو کہا تھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولس آفیسر (سی پی او) غلام مبشر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، خاتون کو ہراساں کیا گیا ،جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔سی پی او غلام مبشر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی خود بھی متاثرہ فیملی سے ملاقات ہوئی، خواتین اہلکاروں نے بھی ان سے بات کی، خاتون کی بات کا مطلب تھا کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ، زیادتی کا مطلب جنسی زیادتی نہیں تھا۔سی پی او نے کہا کہ خاتون سے پوچھا کہ آپ کو ملزمان نے گاڑی سے نیچے اتارا یا شوہر سے الگ کیا تو خاتون کا جواب نفی میں تھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں