wفیصل آباد،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے شخص زخمی ہوگیا

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے شخص زخمی ہوگیا، سی پی او فیصل آباد کے احکامات باجود شہر کے مختلف مقامات پر ہوئی فائرنگ کا سلسلہ جاری آن لائن کے مطابق گذشتہ روز تھانہ گڑھ کے علاقہ 453 گ ب میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران حیدر نامی شخص کو فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل ردیاگیا سی پی او فیصل آباد نے ہوئی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی حکم جاری کررکھا ہے مگرمقامی پولیس سفارش اور رشوت کے بعد کارروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے پولیس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گر پولیس سخت کارروائی ہوتو کوئی شہری قانون خلاف ورزی نہ کری

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں