ل*فیصل آباد،ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز،3 اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

ّفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او ساہیانوالہ سمیت تین پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا آن لائن کے مطابقسٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،ختیارات سے تجاوز اور محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بننے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ، فیصل آباد پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے انہوں نے گذشتہ روز ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او ساہیانوالہ سب انسپکٹر واجد علی کو نوکری سے برخاست کر دیا ان کے ساتھ مزید نوکری سے برخاست ہونے والوں میں اے ایس آئی افضال، اے ایس آئی محسن،ہیڈ کانسٹیبل آصف اور ڈرائیور کانسٹیبل رشید شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں