فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کا انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 24 جنوری 2022 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف انسداد پولیو کی خصوصی مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونین کونسل 213 مدینہ ٹائون سمیت دیگر علاقوں کی گلی محلوں میں جاکرپولیو ٹیموں کی موجودگی اور بچوں کوقطرے پلانے کے عمل کی تصدیق کی۔انہوں نے بعض بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک اور اپنی نگرانی میں قطرے بھی پلوائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں