فیصل آباد، اینٹی بیگری سکوارڈ نے پبلک مقامات سے 11پیشہ ورمرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا

پیر 24 جنوری 2022 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکوارڈ نے پبلک مقامات سے گزشتہ روز 11پیشہ ورمرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن/سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر نے بتایا کہ انسداد گداگری سکوارڈ نے عوامی مقامات سے گداگروں کو تحویل میں لے کر حوالہ پولیس اور باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد گداگری مہم بلا تعطل جاری ہے اور عادی گداگروں کی کونسلنگ کے ساتھ قانونی ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں صدقہ وخیرات نہ دیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں