عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان بخشی خانہ میں جھگڑ پڑے،لڑائی جھگڑے میں 5 ملزمان زخمی

پیر 24 جنوری 2022 21:00

فیصل آباد۔24جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔24 جنوری2022ء) :عدالت میں پیشی آئے ملزمان بخشی خانہ میں جھگڑ پڑے،لڑائی جھگڑے میں 5 ملزمان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان بخشی خانہ میں جھگڑ پڑے۔

(جاری ہے)

لڑائی جھگڑے میں 5 ملزمان سہیل، دانیال، عمرجاوید،بلال حسین اورارشد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے ملزمان کو سنٹرل جیل سے جڑانوالہ تاریخ پیشی پر لایا گیا تھا۔زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا گز شتہ روز سنٹرل جیل میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔ جیل خانہ جات کے عملہ نے ملزمان کو قابو کیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں