فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کورونا ایس اوپیز پر عملدر آ مد بارے اہم اجلاس

پیر 24 جنوری 2022 21:40

فیصل آباد۔24جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔24 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت این سی او سی کی ہدایات پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ، جس میں انجمن تاجراں،ہوٹلز وشادی ہالز ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹرز،پرائیویٹ سکولز کے عہدیداران اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کورونا کی نئی لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے پھیلاؤ کی صورت میں سخت پابندیوں کا اطلاق ہوگا لہذا تمام سیکٹرز میں صرف مکمل ویکسینیٹ افراد کو ہی سروسز فراہم اورویکسین کی دوسری خوراک نالگوانے والوں کو سروسز فراہم نہ کرکے انکی تربیت کریں تاکہ سو فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو اور پابندیوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا پازیٹو شرح 10 فیصد سے زائد ہونے پر پابندیاں سخت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملدرآمد کرایا جائے گالہذا ذمہ داری نبھائیں اور ان ویکسینیٹ افراد کو سروسز فراہم نہ کرکے انہیں لازمی ویکسین لگوانے کی جانب راغب کریں۔اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ گذشتہ تین روز میں فیصل آباد میں کورونا کی مثبت شرح 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ سکولوں میں طالب علم بھی کورونا پازیٹو آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز،ہوٹلز،ریسٹورنٹس،سینماہالز،پارکس ویگر مقامات پر صرف مکمل ویکسینیٹ شدہ افراد ہی سروسز حاصل کرسکیں گے جبکہ مسافر بسوں میں 70 فیصد گنجائش اور مسافروں کے فیس ماسک لازمی جبکہ دوران سفر کھانا تقسیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پازیٹویٹی ریٹ مسلسل بڑھ رہی ہے لہذا احساس ذمہ داری اداکی جائے تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔اجلاس میں موجود سٹیک ہولڈرز نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں