فیصل آباد چیمبر کی طرف سے اکنامک کانفرنس کی تجویز قومی معیشت کی بحالی کی سمت اہم قدم ہے، فرخ حبیب

وزارت اطلاعات و نشریات اس کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی،وزیر مملکت

منگل 25 جنوری 2022 00:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے اکنامک کانفرنس کی تجویز قومی معیشت کی بحالی کی سمت اہم قدم ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات اس کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بات وزیر مملکت فرخ حبیب نے چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران بتائی جس میں نائب صدر رانا فیاض احمد اور میزبان کمیٹی کے چیئرمین محمد اظہر چوہدری بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں فیصل آباد میں قومی سطح کی اکنامک کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اس ایونٹ کی میزبانی اُن کیلئے باعث اعزاز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں وزیر اعظم کی شرکت کیلئے اُن سے بات بھی کریں گے تاکہ عمران خان بذات خود اس قومی سطح کی تقریب میںاپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وضاحت کے علاوہ اس کانفرنس میںپیش ہونے والی تجویز پر بھی اپنا فوری رد عمل بھی دے سکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں