فیصل آباد،تاریخ پیشی آئے ملزمان بخشی خانہ میں جھگڑ پڑے ،پانچ ملزمان زخمی

منگل 25 جنوری 2022 00:17

ِفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) تاریخ پیشی آئے ملزمان بخشی خانہ میں جھگڑ پڑے ،پانچ ملزمان زخمی ہوگئے آن لائن کے مطابق سنٹرل جیل سے ملزمان کو جڑانوالہ عدالت میں تاریخ پیشی کے لئے لایا گیا تھا جہاں پر سہیل، دانیال، عمرجاوید،بلال حسین،ارشد وغیرہ کا دیگر ساتھ آنے والے ملزمان سے جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران بلال ،سہیل دانیال ،ارشد 5 ملزمان زخمی ہو گئے ہوگئے اطلاع ملنے پرزخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کیملزمان کا گذشتہ روز سنٹرل جیل میں بھی جھگڑا ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں